حیدرآباد۔5نومبر(اعتماد نیوز) آج دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی کی
اسمبلی کو منسوخ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو اپنا تازہ رپورٹ پیش
کردیا۔چنانچہ صدر جمہوریہ کی منظوری کے فوری بعد اب دہلی میں تازہ انتخابات
ہونگے۔ دہلی میں تقریبا ۸ ماہ تک سیاسی بحران تھا۔ اس دوران عام آدمی
پارٹی نے کئی مرتبہ تازہ
انتخابات کے لئے مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ سے
نما’ندگی کی۔ تا ہم اسی دوران بی جے پی کی جانب سے اکثریت سے دوری پر عام
آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔ تازہ
فیصلہ سے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجروال نے کہا کہ اب دہلی
میں عام آدمی پارٹی کو کل 70سیٹوں میں سے 45 سیٹ حاصل ہونے والے ہیں۔